وہاڑی (نامہ نگار،خصوصی رپورٹر‘نمائندہ نوائے وقت) ضلع وہاڑی میں رمضان سہولت بازار فعال کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے رمضان سہولت بازار کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر نے سٹالز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ رمضان بازار میں چینی 130روپے فی کلوگرام فراہم کی جا رہی ہے دیگر اشیاء خوردنی، سبزیاں وپھل بھی کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔