سردی کی شدت اور دھند میں اضافہ،پارہ منفی 11 تک گرگیا،موٹرویزبھی بند

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع میں سردی کے ساتھ شدید دھند کا راج، جس کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک، موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے ملتان تک بند کردی گئی۔ دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں۔کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6، قلات میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ  کیا گیا، اسی طرح ملک کے سرد ترین علاقوں میں لیہہ منفی 13 ڈگری کی ساتھ سرِفہرست ہے۔  زیارت میں پارہ منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد 1، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن