علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ کی سٹریٹ نمبر2سے ملحقہ نالے کی عدم صفائی 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ کی سٹریٹ نمبر2سے ملحقہ نالے کی صفائی کرائی جائے تھوڑی سی بارش ہونے پر بھی پانی نالے سے نکل کر گلیوں،سڑکوں پرپھیل جاتا ہے ،گھروں میں گنداپانی داخل ہونے سے قیمتی سامان تباہ و بربادہوجاتاہے ،نالہ 20فٹ گہراہے مگر کچرابھرجانے کیوجہ سے مکمل بھراہوا ہے ،نالے ساتھ حفاظتی دیواربھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے،سٹیشن کمانڈرکنٹونمنٹ بورڈ،سی اوکینٹ ،ممبر کینٹ بورڈ ودیگراعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں وہ اس طرف فوری توجہ دیکر عوام کی مشکل حل کریں،ان خیالات کااظہاراہلیان علامہ اقبال کالونی ملک محمدیوسف،ملک محمدرضوان،احسان قریشی،مدثر ،عابدعلوی،راناعلی ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،اہلیان علاقہ نے کہا کہ نالے کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سے بارشی پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے قیمتی سامان تباہ ہوجاتاہے کنٹونمنٹ بورڈکاعملہ صفائی اس طرف کوئی توجہ دینے کی بجائے آنکھیں بندکرکے گزرجاتا ہے متعلقہ حکام کو کئی بار درخواستیں دے چکے ہیں وزیراعلی پنجاب کے پورٹل پربھی اپیل کرچکے ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہورہی ،اعلی حکام فوری نوٹس لیکرنالے کو20فٹ گہرائی تک صاف کرائیں اور اسکی حفاظتی دیواربھی مرمت کرائیں تاکہ مستقل میں اہلیان علاقہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن