بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک کی ، اس واک کا مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے ۔ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے ۔ باقی پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان یوم تاسیس کے پروگرام میں خیبر پختون خواہ ہاؤس شرکت کریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف اسلام اباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ وہ بانی سے ملاقات کو یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن