اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی نے تدریسی طریقوں اور طلبہ کی ڈیجیٹل خواندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے پاکستان کے مستقبل میں تذویراتی سرمایہ کاری اہم ہے جاز اور ٹیک ویلی کی کلاس رومز میں ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے تبدیلی لانے کی کوششیں لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار وجیہہ قمر نے آئی سی ٹی میں لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاز نے ٹیک ویلی کے ساتھ شراکت داری کے تحت ہزاروں طالبات اور ماسٹر ٹرینرز کی ڈیجیٹل تربیت کی اسلام آباد کالج فار گرلز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جاز نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور یونیورسل سروس فنڈ کے ساتھ شراکت میں ایک شمولیتی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مبنی ڈائیلاگ کی بھی میزبانی کی جس میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لا کر ڈیجیٹل مساوات اور بااختیاری کو فروغ دینے کے قابلِ عمل حل تلاش کیے گئے ۔