لاہور(خبرنگار) پاکستان جمہوری پارٹی کے زیر اہتمام ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کو دی جانیوالی دھمکیوں کیخلاف لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں احتجاجی مظاہرہ پی ڈی پی کے صدر امتیاز رشید قریشی کی قیادت میںکیا گیا۔ مظاہرین سے ڈاکٹر شاہد نصیر ، ملک احتشام الحسن ،فدا حسین متا ایڈووکیٹ ،رانا سعید عالم ، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ ، میاں محمد حنیف سلیمی ایڈووکیٹ، سید وقار حسین شاہ جنگی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔امتیاز رشید قریشی نے کہا نریندر مودی کسی بھول میں نہ رہیں پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے کلکتہ ،بمبئی ،دہلی سمیت ان کا پورا ملک ہمارے میزائلوں کی زد میں ہے نہ وہاں پر کوئی چرند پرند رہے گا اور نہ کوئی مندر بچے گا۔