لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں کہا قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت،کامیابی اور فلاح کا مکمل راستہ فراہم کرتا ہے۔یہ ایک ایسا نور ہے جو اندھیروں میں روشنی بن کر راستہ دکھاتا ہے۔