لاہور (لیڈی رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی ‘ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 2 اپریل تک3دن کیلئے بند رہیں گے۔