پولیس کی کارروائیاں‘ مسافر وین میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر متعدد گاڑیاں بند

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)پولیس نے مسافر وین میں ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے  متعدد گاڑیاں تھانہ میں بندکرکے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ اس موقع پر انچارج بھاگوڈیال چیک پوسٹ ظفراقبال نے سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے کہاکہ مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کا استعمال غیر قانونی ہے کسی کوبھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے جو خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی متعدد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کیا ۔

ای پیپر دی نیشن