غربت اور جہالت کا راستہ تعلیم کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے:ڈائریکٹر کالجز 

ملتان (سپیشل رپورٹر) تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کالج ملتان میں ایک شاندار آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے بنائے فن پارے نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔ طلبہ و طالبات نے پینٹنگز، پوسٹرز اور سکیچز کے ذریعے تعلیم کے راستے میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی۔ نمائش میں 100 سے زائد پینٹنگز، سکیچز اور پوسٹرز کے ذریعے مختلف ڈسپلنز کے طلبا ء نے خوبصورتی سے تعلیم نسواں، چائلڈ لیبر، دہشت گردی اور جنگوں سے ہونے والے تعلیمی نقصانات کو موضوع بنایا۔ افتتاحی تقریب کے دوران کالج کے ڈائریکٹر ایڈمن اسامہ بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ آرٹ ایک آفاقی زبان ہے اور طلباء نے درست انداز میں ملکی تعمیر و ترقی کیلئے معاون ہونے کی نشاندہی کی ۔ ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر طاہر سلطان کا کہنا تھا کہ غربت اور جہالت کا راستہ تعلیم کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے صرف کلاس رومز ہی طلبا کے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام میں جیتنے والے طلبا میں پرائز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن