لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐو تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں تاریخی ’’النبی الامی کانفرنس‘‘ آج بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی۔ مرکز صراط مستقیم سے فارغ التحصیل ہونے والے 142 علماء کرام جبہ و دستار سے نوازا جائے گا۔ ملک بھر سے علماء و مشائخ، محدثین، مدرسین، ائمہ و خطباء اور عام الناس شرکت کریں گے۔ تحریک لبیک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ’’النبی الامیؐ‘‘ کے موضوع پر نہایت تحقیقی اور تفصیلی مقالہ پیش کریں گے۔ اور مستشرقین، ملحدین، اور رسول اللہ ؐ کے منصبِ اْمیت اور قرآن مجید کے بارے میں پھیلائے گئے شکوک و شبہات پھیلانے والے مختلف لوگوں کو جواب دیں گے۔