علماء و مشائخ کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت،آج یوم استحکام پاکستان منانے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء  و مشائخ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں یوم استحکام پاکستان منایا جائے گاچیئرمین پاکستان علماء  کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل اور اس کی حلیف جماعتیں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ وزیر اعظم پاکستان اور سپہ سالار قوم جنرل حافظ سید عاصم منیر کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر لمحہ ہم حکومت ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن