قصور: سجادگان نقیب آبادشریف کی مزاربابا بلھے شاہ پر حاضری

قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) سجادگان نقیب آبادشریف کی مزاربابا بلھے شاہ پر حاضری ،مزار کے احاطہ میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ۔ معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ خواجگان فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شا ہ کا 31 واں سالانہ جشن نقیبی کے سلسلہ میں ہمیشہ کی طرح سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمان شاہ نقیبی ، حضو ر قبلہ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ کی زیر قیادت ہزاروں عقیدت مندوں نے مزار بابا بلھے شاہ پر حاضری دی ،سجادگان کی طرف مزار بابا بلھے شاہ پر چادر چڑھانے کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی بعد ازاں مزار کے احاطہ میں سجادگان کی زیر صدارت محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، ملک بھر سے آئے زائرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ 31 ویں سالانہ جشن نقیبی میں دنیا بھر سے عقیدت مند آئے ہوئے ہیں ، اس آستانہ پر آنے والوں کا مذہب یا مسلک نہیں پوچھا جاتا بلکہ انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن