بس سٹینڈ پیر ودھائی میں فوجی برادران کے زیر اہتمام افطار ڈنر 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی میں فوجی برادران کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، مسافروں، مزدوروں، تاجروں، ٹرانسپوٹرز اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، محمد یوسف، یار محمد، نوازش علی، مختار احمد، محمد یونس، عادل شیر، ساجد علی، محمد جا وید، اور عبدالستار گل نے کہا ہے کہ گزشتہ  بائیس سالوں سے ہم فوجی برادران اکیسویں روزے پر افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں، انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی کے صدر فیصل عباسی، تاجر رہنما عمران خان، مبارک علی ہاسٹل والے، ملک سعید کوثر، حبیب اللہ خان نیازی، ملک شہباز، غلام حسین، جاوید خان اور دیگر ٹرانسپورٹ رہنماں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن