سی ٹی اوز ‘ڈی ٹی اوز کو ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کا حکم 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ٹریفک امور بارے فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر اورایس ایس پی ہیڈ کواٹرزٹریفک پنجاب سید غضنفر علی شاہ اجلاس میں موجود تھے جبکہ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک روانی، روڈ سیفٹی اور قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانے کیلئے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں کا فالو اپ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے سی ٹی اوز اورڈی ٹی اوز کو ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کیلئے متعلقہ ڈی پی اوز کی کوارڈینیشن سے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ٹریفک افسروں نے ٹریفک قوانین کی 100 فیصد پاسداری یقینی بنانے کے حوالے سے سڑکوں کے انتخاب بارے بریفنگ دی۔ سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوزنے اگلے ایک ماہ میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح میں واضح بہتری لانے کے عزم کااعادہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک رولز کا بھرپور نفاذ یقینی بنائیں، روڈز انفراسٹرکچر بہتر، ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح اور ٹریننگ سکولز میں طلبا کی تعداد میں اضافہ یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن