انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکا لمز یونیورسٹی کیساتھ دس سالہ معاہدہ 

اسلام آباد(خبرنگار)انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ(ای ڈی بی) نے لمز یونیورسٹی کیساتھ دس سالہ معاہدہ کرلیا ہے معاہدے کے تحت پاور ڈسٹری بیوشن اور پاور کمپنیز کیساتھ مقامی مینوفیکچررزمقامی سطح پرآلات کی تیاری اور کارکردگی کی جانچ جیسے امورسرانجام دیئے جائینگے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکو وزارت توانائی کیجانب سے مقامی طور پر پاور پروڈکشن پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے نیشنل الیکٹریک سٹی پالیسی 2021اور نیشنل الیکٹریک سٹی پلان 2023کے تحت ایک جامع پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پلان تیار کرنے کا کام سونپا ہے اس اقدام کا مقصد عالمی منڈیوں کے لیے درآمدی متبادل بہتر لوکلائزیشن اور برقی توانائی کے آلات کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے کمپنیز میںواپڈا،این ٹی ڈی سی،ڈسکوز،پی پی ایم سی،سی پی پی اے جی اور کے الیکٹرک شامل ہیں پی ایس آئی پی جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پاور آلات کی مقامی ترقی کا احاطہ کرے گا جس میں ٹرانسفارمرز، سوئچ گیئرز، کیبلز اور کنڈکٹرز، انسولیٹر، ٹاورز، ہیوی انجن کے سامان، انرجی میٹرز، کپیسیٹرز اور اوور ہیڈ ٹرانسمیشن لائن فٹنگز اور ہارڈ ویئر وغیرہ شامل ہیں

ای پیپر دی نیشن