ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بار پھر خسرہ کے شبہ میں مبتلا مریض بچوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں تین مریض رپورٹ ہوئے جن کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں تاہم ظاہری علامات خسرہ ظاہر کر رہی تھیں جس پر علاج شروع کر دیا گیا ہے