راولپنڈی(جنرل رپورٹر)الفا اینڈ اومیگا گروپ آف سروسز کی جانب سے ویمن امپاور منٹ کی ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے شازیہ رضوان افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو فرنٹ لائن پر کام کرنے کے لیے بہت سے کٹھن حالات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ان کو سب سے بڑی سپورٹ اپنے گھر سے ملی انھوں نے کہا کہ عورت کی کسی ایسی آزادی کو نہیں مانتی جو معاشرتی اصول و اقدار کے خلاف ہو ۔انہوں نے کہا کہ الفا اینڈ اومیگا گروپ آف سروسز کے ساتھ ملکر کام کریں گے پروگرام میں الفا اینڈ اومیگا گروپ آف سروسز کے چیرمین پرنس جوزف اور فاوننڈر اور کو چیئرپرسن آف الفا اینڈ اومیگا گروپ آف سروسز ایسٹر جوزف بھی موجود تھیالفا اینڈ اومیگا گروپ آف سروسز کی جانب سے شازیہ رضوان افسر کو شیلڈ آف اپریسی ایشن سے بھی دی گئی۔