لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 14 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا شہیدوں کے خاندانوں کیساتھ ہیں۔زخمی اہلکاروں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ کچے کے علاقے میں پیش آنیوالے واقعہ پر تشویش ہے اور اس کی مذمت کرتا ہوں۔فرض کی ادائیگی میں پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔پنجاب میں امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔