ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی آیت اللہ سید  عبد اللہ غریفی سے بحرین میں ملاقات

اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنائنس و تکافل ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی شیعہ رہنما آیت اللہ سید عبد اللہ غریفی سے بحرین میں ملاقات، ملاقات میں ڈاکٹر شبیر میثمی نے آیت اللہ غریفی کو پاکستان کے حالات سے آگاہ کیا، نیز بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ آیت اللہ غریفی نے چیئرمین کے والد بزرگوار ڈاکٹر غلام حسین لاکھانی کی متحدہ عرب امارات میں عزاداری سید الشہدا کے سلسلے میں پرخلوص کاوشوں، اقدامات و دیگر خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں سراہا، ملاقات میں کوآرڈینیٹر الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ مولانا مظہر زیدی بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن