نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک+ این این آئی) امریکی ائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر روس یوکرائن امن معاہدے پر راضی نہیں ہوتے امریکہ پیچھے ہٹ جائے گا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں واشنگٹن کیف اور یورپی ممالک کے نمائندے نچلی سطح کے مذاکرات کیلئے جمع ہیں امریکی نائب صدر ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں وہاں انہوں نے بھارتی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے روس اور یوکرائن کو ایک بہت واضح تجویز پیش کی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ہاں کہیں یا پھر امریکا اس کے پیچھے ہٹ جائے اس کا مطلب یوکرائنیوں اور روسیوں کو اپنی موجودہ ملکیت کا کچھ علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔ دریں اثناء یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا روس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہو گی۔