سماجی انٹرپرینیورشپ صرف کاروباری ماڈل نہیں‘ سماجی انقلاب ہے:جہاں آرا ء وٹو 

لاہور (نیوز رپورٹر)وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، جہاں آراء منظور وٹو نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔  وائس چیئرپرسن نے کہا سماجی انٹر پرینیور شپ محض ایک کاروباری ماڈل نہیں بلکہ ایک سماجی انقلاب ہے۔ جہاں آراء وٹو نے بتایا کہ انہوں نے صوبے کے 26 اضلاع کا دورہ کیا، عوام سے ملاقاتیں کیںاور اس نتیجے پر پہنچیں کہ لوگ صرف امداد نہیںبلکہ عزت، کاروباری مواقع اور خود انحصاری چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن