پولیس یونیفارم میں ذاتی تشہیر،مزاحیہ ویڈیوز پر پابندی عائد 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس حکام نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ذاتی تشہیراور مزاحیہ ویڈیوز پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرانے کیلئے پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیااورواٹس ایپ سٹیٹس کی نگرانی شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے یونیفارم میں ذاتی تشہیر کیلئے استعمال پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری کیاتھا،مگر اس کے باوجود پولیس اہلکاروں وافسران کا ایسی ویڈیوز بنانیکاعمل جاری ہے۔ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پولیس وقارکو نقصان پہنچانیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کرلیا گیاہے ۔سوشل میڈیاپابندی کے باوجود باز نہ آنے والے  اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن