آئی جی نے 23 افسروںو اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات نوازا

لاہور(نامہ نگار)بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب ،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 23 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی اورکہا بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی احسن روایت وسلسلہ جاری رہے گا۔سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ جرائم کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا خطرناک مجرمان، منشیات فروشوں اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ کاروائیاں کی جاری رکھتے ہوئے شہریوں کو بہترین ماحول میں خدمات کی فراہمی سے احساس تحفظ کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران  بیساکھی میلہ پر آئے سکھ یاتریوں کو مسحور کن انداز میں صوفیانہ کلام سے دل جیتنے اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر شاباش دی۔ 

ای پیپر دی نیشن