فیروزوالہ(نامہ نگار ) کوٹ عبدالمالک بازار میں گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کے دوران زوردار دھماکہ سے ہونیوالی آتشزدگی کے نتیجہ میں دکان کے مالک سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پالیا اور دونوں زخمیوں رحمت اور ابرارکوطبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹروں کے مطابق رحمت30فیصد اور ابرار 44فیصد جھلس چکے ہیں۔