وہاڑی (نمائندہ خصوصی،نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار، کرائم رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی قائدین کی قیادت میں ایپکا و اگیگا کا احتجاجی دھرنا کامیاب رہا۔ حکومت کی طرف سے ملازمین کے جائزہ مطالبات کے حل کیلئے پرامید ہیں ضلعی صدر ایپکا وہاڑی محمد طیب بھٹیتفصیلات کیمطابق مرکزی صدر ایپکا پاکستان و چیئر مین اگیگا پنجاب خالد جاوید سنگھڑا،مرکزی اگیگا رہنمارحمان علی باجوہ کی قیادت میں تین روزہ کامیاب احتجاجی دھرنا ہوا۔ مذاکرات کے دوسیشن ناکام ہونے کے بعد دھرنے میںرانا ثنائآئے اور ملازمین کے مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملازمین کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ہمدردی رکھتے ہیں اور ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔