صائم ایوب کی سنچری ‘پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرا ون ڈے36رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ۔ قومی ٹیم نے 9وکٹوں پر 308رنز بنائے ۔ صائم ایوب 101‘بابر اعظم 52‘محمد رضوان 53‘سلمان علی آغا 48رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عبد اللہ شفیق صفر ‘کامران غلام صفر ‘طیب طاہر 28‘شاہین آفریدی صفر ‘محمد حسنین چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ نسیم شاہ پانچ رنزپر ناٹ آئوٹ رہے ۔ کاگیسو ربادا نے تین ‘مارکو یانسن نے دو ‘بجورن فارچو ن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 42اوورز میں 271رنز بناسکی۔ ٹونی ڈی زورزی 26‘ٹیمبا باووما آٹھ ‘رسائی وینڈر ڈوسن 35‘ایڈن مارکرم 19‘ہنرچ کلاسن 81‘ڈیوڈ ملر تین ‘،مارکو یانسن 26‘بجورن فارچون 8‘کاگیسو ربادا14‘کوینا مافاکا صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ سفیان مقیم نے چار ‘شاہین آفریدی ‘نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ صائم ایوب کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن