ماں کی غذائیت زچہ وبچہ کے صحت مند مستقبل کیلئے اہم ہے،مرزا ناصرالدین مشہود

اسلام آباد(خبرنگار)وزارت قومی صحت کے سپیشل سیکرٹری مرزا ناصرالدین مشہود نے کہا ہے کہ ماں کی غذائیت زچہ وبچہ کے صحت مند مستقبل کے لیے اہم ہے ایک صحت مند ماں ہی صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے ماں کی غذائیت ایک اہم پہلو ہے جو اکثر آگاہی شعور اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے وفاقی حکومت صوبوں اور جنید فیملی فاؤنڈیشن جیسے اداروں کی مدد سے ایم ایم ایس کو فروغ دے کر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ان خیالات کا اظہار جنید فیملی فاؤنڈیشن کیجانب سے’’ماں کی غذائیت کو مضبوط بنانا عالمی MMSکی بصیرتیں اور پاکستان کا سفر‘‘کے عنوان سے منعقدعالمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاتھا سیمینار میں جے جے ایف کے چیئرمین انصر جنید، مس جیکی رینج ایگزیکٹو ڈائریکٹر ،یونیسف کی ڈپٹی نمائندہ مس شمیلہ رسول،ٹیکنکل ایڈوائزیڈاکٹر عبدالغفاراور دیگر نے بھی خطاب کیا

ای پیپر دی نیشن