بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کو زیادہ ریلیف ملے گا،ذیشان احمد خان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونین کونسل 38 گنجمنڈی سے مسلم لیگ ن کے رہنما ذیشان احمد خان اور مقامی عمائدین نے کہا ہے کہ ہمارے قائد و صدرپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم  میاں شہباز شریف اوروزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات سے عوام نے سکون کا سانس لیا ہی عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی سے بلوں میں اور زیادہ ریلیف ملے گا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں محلہ اکال گڑھ گلشن آباد دالگراں بازارمیں 2ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور محلہ گلشن اباد کشمیر کالونی ورکشاپی محلہ ، مخلہ اکال گڑھ ، ساگری سکیم۔کی متعدد گلیوں کی تعمیرات کروانے گورنمٹ گرلز ہائی سکول نمبر1باغ سرداراں کو ماڈل سکول بنانے، پانی و سیوریج لائنوں کیلئے فنڈ ز دینے پرہم وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ، ایم پی اے ضیا اللہ شاہ ، سابق میئر سردار نسیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ذیشان احمد خان  ،چوہدری افضل محمود ایڈوکیٹ سابق ممبر ٹیکنوکریٹ، وائس چیرمین۔سابقہ کونسلرزمحمد کامران ،ایوب خان ، ملک آصف ، محمدنواز، حاجی راجہ خالق، چوہدری عمیر،مکرم علی خان، لیڈی کونسلروں بدرالجمال، روبینہ زاہد۔، محمد ریحان چیئرمین  ذکوہ کمیٹی محلہ گلشن آباد، زاہد محمود وائس چیرمین،چیئرمین محمد بابر۔زمان خان وائس چیئرمین، او ر یوسی معززین ملک آصف صدر یوسی 38۔شیخ خلید جنرل سیکرٹری،سیف الرحمان خان نائب صدر ساجد خان،سید شاہ رحمان۔صوفی توقیر احمد،رانا شفیق۔،چوہدری ناظم یونین کونسل 38 کے لیے فنڈز دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن