کتابوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کتابوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کتابیں پڑھنے کا رجحان بہت کم ہے حالانکہ کتابیں کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سرکاری اداروں کو چاہئے وہ لائبریریوں کو فروغ دیں اور اس مقصد کیلئے نجی ادارے بھی آگے آئیں تاکہ ملک میں کتابیں پڑھنے کا رجحان فروغ پا سکے۔

ای پیپر دی نیشن