لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 10 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حسن اقبال کو ڈی پی او بہاولپور، محمد افضل کو ڈی پی او وہاڑی، عمران علی کو ڈی پی او رحیم یار خان، رضوان عمر گوندل کو اے آئی جی پروکیورمنٹ سی پی او پنجاب، کیپٹن (ر) اجمل کو ڈی پی او میانوالی، اختر فاروق کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کردیا گیا۔