پی ٹی آئی میں دراڑ ڈالنے والے  خود تار تار ہو جائیں گے:زیبا ناز

 لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں دراڑ ڈالنے والے خود تار تار ہو جائیں گے ۔ حکمران علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کوایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میں انہیں متنبہ کرتی ہوں کہ علیمہ خان، بشریٰ بی بی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما اور کارکن یک جان ہیں۔آج اڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتیوں کیساتھ جو انداز اپنایا جاتا ہے وہ حکمرانہ نہیں بادشاہانہ ہے ۔یاد رکھیں انشاء اللہ فتح عمران خان کی ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن