ستھرا پنجاب پروگرام‘ سٹاف کی حاضری پر سمجھوتہ نہ کیا جائے: ذیشان رفیق  

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور پنجاب کی تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ہر تحصیل میں افرادی قوت، مشینری دستیابی اور مانیٹرنگ میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات نے گوجرانولہ سٹی، پنڈی بھٹیاں اور ملکوال میں ایچ آر کی کمی دور کرنے کی ہدایت کرتے کہا سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ یقینی بنایا جائے حاضری لگانے کے بعد عملہ صفائی متعلقہ جگہ پر کام کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے فیصل آباد میں ایک جگہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیتے کہا تمام ڈسٹرکٹ منیجرز گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم کی لازمی تنصیب یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ستھرا پنجاب بڑا پروگرام ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں مانیٹرنگ آفیسرز کی بھی روزانہ رپورٹ کنٹرول روم کو بھجوائیں۔

ای پیپر دی نیشن