لاہور (نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 155واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین، رجسٹرار پروفیسر محمد عمران،میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر محمد ہارون حامد، میو ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر احتشام الحق اور تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ مقصد پروفیسرز اور فیکلٹی کی حاضری کو یقینی بنانا، ہیلتھ انفارمیشن سسٹم پر تبادلہ خیال اور اس پر عملدرآمد کرنا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ وقت کی پابندی‘پروفیسرز اور سینئر فیکلٹی کی حاضری، مریضوں کا مکمل معائنہ ، فیکلٹی ممبران میں ٹیم سپرٹ کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔