لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں، چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن طاہرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 52ہزار، ٹاؤن شپ میں احمر کے گھر سے 4لاکھ ، مغلپورہ کے علاقے میںکامران اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 60ہزار، شادمان میں رؤف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 12ہزار، مصطفیٰ ٹاؤن میںجلال اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، فیکٹری ایریا میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اوور سیز پاکستانی خاتون سے پرس اور سونے کی چین لوٹ لی ہے۔ پرس میں ہزاروں روپے نقدی تھی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند وقاص محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈاکوؤں نے چو ہنگ میںمبین سے 2 لاکھ اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میںارشد سے ایک لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں جہانگیر سے 96ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں گلزار سے90ہزار روپے اور موبائل فون،پرانی انارکلی میں منیب 83ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ میں حنیف سے 67ہزار اور موبائل فون، سندر میں احمد سے36ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ڈیفنس اور ماڈل ٹاؤن سے2 گاڑیاںجبکہ سبزہ زار، ملت پارک، لیاقت آباد، شاہدرہ ٹاؤن، گلبرگ اور گوالمنڈی سے6 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔