کسانوں کیلئے پیکج، اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے: امان اللہ چٹھہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوںکو گندم کی منصفانہ قیمت چارہزار روپے من کی ضمانت دینے کی بجائے پانچ ایکڑ کے مالک کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑامداد دینے کے جس دوسرے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے وہ بھی پچھلے ہفتہ کے پیکج کی طرح اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف اور اور کسانوں سے سنگین مذاق ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ منڈ ی میں بائیس سوروپے من میں فروخت ہونے والی گندم پر کاشتکا ر کو پچاس سے ساٹھ ہزار روپے فی ایکڑ خسارہ برداشت کرنا پڑ رہاہے۔

ای پیپر دی نیشن