جاپان میں 82,614 نئے کووڈ۔19کیسوں کی تصدیق

جاپان نے 82,614 نئے کووڈ۔19کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایاہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 82 ہزار 614 نئے کیسوں اور 425 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔وینٹیلیٹروں اور دل و پھیپھڑوں کی ایکمو مشینوں پر شدید علیل مریضوں کی تعداد8 سے کم ہوکر 673 رہی گئی ہے۔ٹوکیو میں نئے انفیکشنوں کی تعداد 6 ہزار 603 تھی جو ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 4 ہزار 638 کم ہے جو ہفتہ وار بنیاد پر کمی کا مسلسل تیسرا دن ہے۔ دوسی جانب وزارت نے دارالحکومت میں 32 اموات کی تصدیق بھی کی ہے جبکہ شدید علیل مریضوں کی تعداد 49 تھی ۔

ای پیپر دی نیشن