کلرکہار(نامہ نگار)موت کے بعد تین اعمال کا اجر جاری رہتا ہے ۔صحابی رسول حضرت سعد نے اپنی ماں کے لئے کنواں کھدوا کر صدقہ جاریہ کیا ۔پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی مجددی سجادہ نشین مٹھیال شریف ومرکزی قائد تنظیم اتحاد اھل سنت پاکستان کے برادر نور محمد کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مبلغ حضرت شیخ الحدیث پیر سید ضیا الحق شاہ سلطان پوری بانی جامعہ غوثیہ ضیاء العلوم راولپنڈی نے کہا کہ ایک شخص کو عذاب قبر ہو رہا تھا اس کے بچے نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی تو اللہ تعالی نے بسم اللہ کی برکت سے عذاب ختم کر دیا۔ پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی مجددی سجادہ نشین مٹھیال شریف کا کہنا تھا کہ علما کرام کو اللہ تعالی نے بڑی شان عطا فرمائی ہے ایک عالم صحیح العقیدہ اگر کسی قبرستان سے گزر جائے چالیس دن تک وہاںسے عذاب اٹھا لیا جاتا ہے۔ مولانا نعمان رضوی نے کہا کہ اللہ تعالی کے عرش کو اٹھانے والے فرشتے زمین میں بسنے والے اہل ایمان کے لیے بخشش کی دعا کرتے ہیں تقریب میں نور محمد کے بیٹے محمد ساجد چشتی، محمد نعیم الرحمن اور بھائی نور احمد محمد اعجاز محمد خالد کے ساتھ عزیز واقارب نے شرکت کی جبکہ حافظ محمد آفتاب نے نعت رسول مقبول پیش کی اور صاحبزادہ قیصر محمود نے بھی شرکت کی آخر میں دعا اور کھانا تقسیم کیا گیا۔