اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کردی۔ اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کمی سے 12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کیلئے ہوگا۔