شاہ رح ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام 3روزہ بین الاقوامی آن لائن کانفرنس اختتام پذیر

لاہور(کامرس رپورٹر) شاہ رح ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام ’’میڈیا سفارت کاری کے موجودہ منظر نامے‘‘ پر 3روزہ بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین نے شرکت کی اور میڈیا سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کے 3 دنوں کو مخصوص موضوعات میں تقسیم کیا گیا جن میں ’’میڈیا بطور سفارتی ٹول‘‘، ’’سافٹ پاور حکمت عملیوںکیلئے میڈیا کا کردار‘‘ اور ’’ڈیجیٹل دور میں جغرافیائی بیانیوں کی رہنمائی‘‘ شامل تھے۔ اس دوران 6 اہم پینل مباحثے منعقد ہوئے ۔کانفرنس کی میزبانی شاہ رح ٹیکنالوجیز کے سی ای او حامد سعید نے کی جبکہ معاون میزبان ارفع عاربی تھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن