چکوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک نے سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے یونین کونسل مرید کا دورہ کیا اور موقع پر عوام کو دی جانے والی سروسز کا بغور جائزہ لیا - اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود عوام الناس سے استفسار کیا۔انہوں نے یونین کونسل مریدکی کارکرد گی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سربراہان کو تاکید کی کہ معیاری کارکردگی کو برقرار رکھا جائے اور لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے جاری صفائی مہم کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ سربراہان کو ہدایت کی کہ عوام کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ اس پروگرام کے بھرپور ثمرات عوام کو فراہم کئے جا سکیں۔انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ اپنے علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔