حکمران رائٹ ،ڈاون سائزنگ کے نام پر لوگوں کو بیروزگار کرنا بند کریں:جاوید قصوری 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا ملک کے اندر تمام صنعتیں بند پڑی ہیں اور بیروزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ حکمران رائٹ سائزنگ اور ڈاون سائزنگ کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کرنا بند کریں۔ اداروں کو دیانت دار اور باصلاحیت مینجمنٹ دیں۔ اپنی عیاشیاں اور غیر ترقیاتی اخراجات ختم کریں۔ بڑی گاڑیوں مفت پٹرول مفت بجلی اور دیگر مراعات سے دستبردار ہو جائیں۔ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات میںکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم اس وقت بحرانوں کی زد میں ہیں، سیاسی عدم استحکام ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن