کوشش ہوگی مومینٹم برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل جیت جائیں : عبد اللہ شفیق 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ مومینٹم برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل جیت جائیں۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز بہت اہم ہوتے ہیں اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ تمام میچز جیت کر اچھا مومینٹم برقرار رکھا جائے۔ ہم بطور یونٹ اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ملتان سلطانز میں فائٹ بیک کی بھرپور صلاحیت ہے اور 20 اوورز کی گیم میں کوئی بھی ٹیم کسی بھی وقت کم بیک کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن