جنرل بس سٹینڈ مسجد کے دروازے کے ارد گرد کانیں بنانے پرتاجر سراپا احتجاج


ملتان( نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران جنرل بس اسٹینڈا کا احتجاجی اجلاس ہوا جس کی صدرات مقصود احمد خان نے کی اجلاس میں قومی تاجراتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک ،مقبول کھوکھر،ملک اقبا ل جاوید مہمان خصوصی تھے جنرل سیکٹری شیخ محمد سلیم،محمد یوسف خان،ملک شبیر ڈوگر، ملک خادم،رانا نعمان،حاجی مجید، محمد عمران،محمد عتیق،محمد اسلام، طارق خان،محمد ناصر قریشی اور دیگر تاجروں نے شرکت کی اجلاس میں جنرل بس اسٹینڈا کی واحد مسجد کے داخلی گیٹ کے ارد گرد کارپوریشن کی ملی بھگت سے دکانیں بنانے پر سخت غم غصے کا اظہار کیا اس موقع پر قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسجد کے چاروں اطراف دکانیں بنانا مسجد کے احترام اور تقدیس پر حملہ ہے میونسپل کارپوریشن کے کرپٹ عملے نے چند ٹکوں کے لئے مسجد کے داخلی راستہ پر بھی دکانیں بنانے کی اجازت دے کر اپنی کرپشن کے جھنڈے گارڈ دئے اور عملہ بس اسٹینڈپر جگہ جگہ رہڑھی والوں کو کھڑا کر کے ان کی مکمل سرپرستی کررہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے رشوت افسروں کے کھروں میں پہنچا رہے ہیں اب اس عملے نے اپنی آمدانی کو بڑھنے کے لئے پختہ تعمیر کی اجازت دے کر مسجد کے اطراف پر بھی دکانوں کی تعمیر شروع کر دی تاجر اس ناجائز تعمیر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس ناجائز تعمیرات کو روکنے کا حکم دیں اور اجازت دینے والے عملے کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ تاجر برادری اور علما کرام سڑکوں پر سخت احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن