قصور: ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ‘ 5 زخمی

شیخوپورہ+ قصور (نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گیا۔ جاںبحق ہونیوالے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی شناخت 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے ،جبکہ لاہو رروڈ کی آبادی نبی پور ورکاں کے قریب تیزرفتار رکشہ کی موٹرسائیکل کوٹکر لگنے کے نتیجہ میں 23سالہ محمد علی جاں بحق ہو گیا۔ علاوہ ازیں قصور کے نواح کریانی والا چک 5 کا رہائشی شاہ زیب کریانی والا موڑ پہنچا تو ٹریکٹر پر چڑھتے ہوئے ہاتھ پھسل گیا اور وہ ٹریکٹر کے ٹائروں تلے بری طرح سے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔شہزاد رکشہ پر چونیاں سے رائیونڈ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنیوالے ٹرالے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں مراز عاصم،محمد شبیر،سلیم کو چوٹیں آئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور کی ٹانگ کٹ گئی،زخمیوں کو چونیاں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ تنویر موٹر سائیکل پر گھر کو جارہا تھاتیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل بے مٹی کے ڈھیر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ گر کر زخمی ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن