بہاولپور (بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ کے گروپ نے بہاول جم خانہ کے انتخابات میں کلین سویپ کردیا، سیکرٹری اور بورڈ آف گورنرز کے عہدہ کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے، سیکرٹری کے عہدہ پر محمد منیب ملک 715میں سے 428ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل حافظ محمد عمیر رضوان 286ووٹ حاصل کرپائے ایک ووٹ منسوخ ہوا، بورڈ آف گورنر کی 4نشستوں پر عبداللہ اختر نے 193، بہلو ل منصور لودھی نے 145، عامر نذیر خان نے 137اور محمد احمد خان جوئیہ نے 101ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
بہاول جم خانہ