لاڑکانہ،  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،7گرفتار

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور 4 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق سچل پولیسنے دو مختلف مقامات لوھی پل سے منشیات فروش ملزم حفیظ اللہ شاہانی ایک کلو سے زائد چرس سمیت، تھانہ علی گوہر آباد کے مقدمے میں روپوش ملزم جمیل جتوئی کو،تعلقہ پولیس نے تھانہ رشید وگن کے مقدمے میں روپوش ملزم نادر کو، گیریلو پولیس نے مٹو لاڑو سے ڈوکری تھانے کے مقدمے میں مطلوب ملزم سعید عرف حامد کورائی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، اللہ آباد پولیس نے منشیات فروش ملزم ممتاز عرف منو ماچھی کو 800 گرام چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے اشتہاری ملزم بابو عرف غلام محمد کھوسو کو، مارکیٹ پولیس نے پوسٹ آفس والے علاقے سے ملزم شہباز رونگھو کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب نوڈیرو پولیس نے مہدی رضا اور شہری فرمان علی کی چوری شدہ 2 موٹرسائیکلیں،لاشاری پولیس نے شمشاد علی ھکڑو کی چھینی گئی موٹرسائیکل، رحمت پور پولیس نے مجاہد علی کی موٹرسائیکل برآمد کرلی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن