لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سیپکو سرکل لاڑکانہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع لاڑکانہ پولیس لائن کے 300 رہائیشی کوارٹرز کی بجلی منقطع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو سرکل لاڑکانہ شاہ محمد باچکانی کے مطابق لاڑکانہ پولیس لائن کے 300 رہائیشی کوارٹرز کی بجلی منقطع کردی گئی ہے، پولیس لائن پر 16 کروڑ روپئے کے واجبات ہیں جس پر بجلی منقطع کردی گئی ہے جبکہ لاڑکانہ میں بیشتر سرکاری ادارے کروڑوں روپئے کہ سیپکو نادہندگان ہیں سندھ حکومت بیشتر سرکاری اداروں کی رہائیشی کالونیز کی رکوریز کی ذمہ داری نہیں لے رہی، متعلقہ محکموں کے افسران کا کہنا ہے کہ سرکاری کالونیز میں رہائش پذیر ملازمین اپنے بلز خود ادا کریں، لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں سمیت جامع بے نظیر پر کروڑوں روپئے کہ واجبات ہیں جبکہ مجموعی طور پر سرکل میں سیپکو کے 16 ارب روپئے سے زائد کے واجبات ہیں تاہم رکوریز کے لیے سرکل میں ایمرجنسی نافذ کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے گرینڈ آپریشن کر رہے ہیں، ہزاروں غیرقانونی کنڈہ کنیکشنز منقطع اور سینکڑوں ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے ہیں تاہم واجبات کی ادائیگی تک آپریشن جاری رہے گا۔