اسلام آباد(خبرنگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ بقیتہ اللہ مرکزی کنونشن کے دوران ایک قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس سے ممتاز عالم دین حج الاسلام والمسلمین علامہ سید علی رضا رضوی نے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم و تبلیغ کا فریضہ صرف علمائے کرام تک محدود نہیں بلکہ ہر ذی شعور فرد پر لازم ہے کہ وہ دین اسلام کے پیغام کو اخلاص اور حکمت کے ساتھ عام کرے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں جب دنیاوی علوم کو فروغ دینے والے ادارے اپنی افادیت ثابت کر رہے ہیں، ہمیں بھی دینی اقدار کو معاشرے میں اجاگر کرنے کے لیے منظم کوششیں کرنی ہوں گی۔