صوبیدار عبد الرحمان شریف  ، باکردار، پرہیز گار انسان تھے،چوہدری  ریاض 

بیول(نامہ نگار)صوبیدار عبد الرحمان ایک شریف ، باکردار، پرہیز گار انسان تھے۔وہ بیش بہا خوبیوں کے مالک تھے۔اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض نے سینئر صحافی نامہ نگار نوائے وقت بیول کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی فوج میں خدمات ہیں اور انہوں نے علاقے کے بچوں کو فوج میں بھرتی کرا کر با روز گار کیا۔مرحوم نے ساری زندگی شرافت سے گزاری۔ 

ای پیپر دی نیشن